پاکستان کوسٹ گارڈز کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر پاکستان کوسٹ گارڈزنے بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی اور پر امن ا حتجاج نعروں کے ذریعے کیا جس میں کشمیری لوگوں کو انصاف دو اور بھار ت کی جانب سے ظلم وستم کو ختم کر نے کے نعرے لگائے گئے اور یہ واضح پیغام دیا گیا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر بنے گا پاکستان ہم لے کے رہیں گے۔