آواز حیدر آباد کے نام سے ایک غیر سیاسی  تنظیم کی بنیاد، 6 رکنی کمیٹی تشکیل

93

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آواز حیدر آباد کے نام سے ایک غیر سیاسی تنظیم کی بنیاد رکھی گئی ہے، جس میں بانی ممبران کی مشاورت سے چھے رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں نصرت قیوم، رئیس احمد خان، محمد عارف حنین نورانی، اظہر شیخ، اختر ایوب شامل ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آواز حیدر آباد ہر ممکن کوشش کرے گی کہ حیدر آباد کے لیے مسائل حل کروائے جائیں۔ عوامی فورم پر کھلی کچہری رکھ کر لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو ایک تعارفی پروگرام مہران آرٹس کونسل میں منعقد کیا جائے گا۔