شکارپور، تاریخی چنگی مقام سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد

169

شکارپور (نمائندہ جسارت) تاریخی چنگی مقام سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ شکارپور کے علاقے نیو فوجداری تھانے کی حدود تاریخی چنگی مقام سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔ لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال شکارپور منتقل کیا گیا جس کی شناخت 3 گھنٹے بعد شکارپور کے کلاتھ مارکیٹ کے رہائشی عبدالخالق کاکیپوٹو کے نام پر کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ رہائشیوں کی اطلاع پر لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب عبدالخالق کاکیپوٹو کے والد نور محمد کاکیپوٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا کپڑے کا تاجر تھا، وہ 2 دن قبل ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر خریداری کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے سمیت موبائل فون بھی گم ہے۔