یو ایڈ پر مشتمل ٹیم کا نیشنل بینک آف پاکستان ہیڈ آفس کا دورہ

117
یو ایس ایڈ کے وفد کا نیشنل بینک آف پاکستان کے دورے کے موقع پر بینک عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
یو ایس ایڈ کے وفد کا نیشنل بینک آف پاکستان کے دورے کے موقع پر بینک عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر)چیف فنانشل یو ایس ایڈ کے ہمراہ ڈائریکٹر فنانس یو ایڈ پر مشتمل ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان ہیڈ آفس کا دورہ کیا، دورے کے دوران ٹیم نے یو ایس ایڈ کے وفد کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر نگرانی نیشنل بینک آف پاکستان کے تیار کردہ نظام کے بارے میں آگاہ کیا جو این بی پی کی مختلف برانچز میں یو ایس ایڈ کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کو استعمال میں لانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ڈائرکٹر فنانس مس چارلن ایسٹن نے نئی تیار کردہ اپلیکیشن پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ٹرن ارائونڈ کا وقت کم ہو گیا ہے اور این بی پی نیٹ ورک پر یو ایس ایڈ کے اکائونٹ اسٹیٹمنٹ کے معیاری بنایا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یو ایس ایڈ نے ممکنہ صارفین کے لئے ایک مشترکہ تربیتی پروگرام تیار کیا ہے ، یو ایس ایڈ اس وقت پاکستان میں تعلیم، صحت، نظم و نسق اور سماجی سرگرمیوں پر مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔