یو ایس ایڈ موبائل ایپ ہنر مند کا اجرا کردیا ہے ، مس چارلین ایسٹن

182

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )نو جوان افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع قوم کے مستقبل میں سرمایہ کار ی ہے۔ ہنر مند کے نام سے لانچ کی گئی موبائل ایپ ہنر مند افراد اور آجروں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی جس سے پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتوں کے بہتر مواقع مہیا ہوں گے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یوایس ایڈ) کی مالی معاونت سے پنجاب یوتھ ورک فورس ڈیپارٹمنٹ اورو ووکیشن اینڈ ٹریینگ کمیشن کے شراکت سے اس موبائل ایپ سے ہنر مند نوجوان ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکیںگے جبکہ آجروں کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی سے کاروبار میں وسعت کا موقع ملے گا۔اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر مس چارلین ایسٹن نے اپنے خا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں بالخصوص این اے وی ٹی ٹی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معاونت فراہم کی کہ ہم پاکستانی نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بناسکیں، اپنے مقامی علاقوں کے لوگوں کی خدمت کرسکیں اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ وفاقی وزیر تعلیم و ہنرمندی تربیت شفقت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی فراہمی اور انہیں ٹیکنا لوجی کے ذریعے آجروں سے منسلک کرکے معاشی مواقع کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کا خوشحال مستقبل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یو ایس ایڈ پنجاب یوتھ ورک فورس ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے اس اور دیگر پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں کم عمر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد کررہا ہے۔ اب تک اس منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں دس ہزار نوجوانوں کو تیکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت وتر بیت فراہم کی جاچکی ہے جن میں سے45 فیصد خواتین ہیں۔