مہیڑ تعلقہ یونین کونسل 4 پینے کے صاف پانی سے محروم

235

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ تعلقہ کی یونین کونسل 4 بنیادی سہولیات سے محروم، پینے کے پانی کی سہولیات نہ ہونے کے باعث گاؤں والے دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور، پانی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشانی میں زندگی گزارنے پر مجبور، گیس کی سہولیات نہ ہونے کے باعث خواتین لکڑیوں پر کھانے بنا نے پرمجبور ہیں، بجلی کی تاریں کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں پر لگی ہوئی ہیں جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتی ہے۔دوسری جانب مختلف گائوں والوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑی یونین کونسل 4 کے متعدد گائوں گاؤں فیض محمد کولاچی، گائوں فیض محمد چانڈیو، گائوں اعتبار چانڈیو اور دیگر گائوں میں پانی، بجلی اورگیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، یونین کونسل کا بجٹ ماہانہ 5لاکھ ہونے کے باوجود چیئرمین سردار چانڈیو اور سیکرٹری کی ملی بھگت سے ہر ماہ آنے والا بجٹ کرپشن کی نظر ہو جاتاہے جبکہ ضلع کونسل کی جانب سے 30لاکھ بجٹ ضلع کونسل ممبر کرم اللہ سولنگی من پسند افراد کو دے کر ظلم کی انتہا کر دیتے ہیں، منتخب نمائندے پ پ ایم پی اے اور ایم این اے نے بھی لاتعلقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان لوگوں نے وفاق کی جانب سے غربت کے خاتمے کاسروے بھی ہماری یونین کونسل کے امیروں کا کیا ہے ہم مسکین لوگ آج بھی تھردیپ کے چکر کاٹ رہے ہیں ،تھردیپ والوں کی ملی بھگت سے غریبوں کا سروے نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اورنیب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملات کی تفتیش کرکے غریبوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔