ختم نبوت کانفرنس کل حیدر آباد میں منعقد ہوگی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

99

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے کل حیدر آباد میں ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اعلان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما قاضی احسان احمد، مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل حیدرآباد ڈویژن کی سطح پر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں علما کرام خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔