سرکاری اسلحے سے نوجوان کو قتل کرنیوالے پولیس اہلکار کو پھانسی کی سزا

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ فورٹھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد ایاز مصطفی کی عدالت نے 22سالہ وحید جھاکرو کو سرکاری ایس ایم جی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث جیل میں قید پولیس اہلکار قربان علی جھاکرو کو جرم ثابت ہوجانے پر پھانسی اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد مجرم قربان علی کے بھائی منظور کو اشہتاری قرار دیدیا ہے جبکہ قربان اور اس کے بھائی ملزم منظور پر تھانہ حسین آباد پر22مئی2013ء کو عبدالمجید ولد منٹھار علی جھاکرو سکنہ گوٹھ ہوت خان یونٹ نمبر9مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے اس کے 22سالہ بھائی وحید جھاکرو کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیاہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت کے جج عبدالغنی سومرو نے پانچ کلو چرس رکھنے کے مقدمے میں ملوث مجرم نور تہیم کو جرم ثابت ہوجانے پر7سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے مجرم کے خلاف2018میں تھانہ مارکیٹ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سینئر سول جج نمبر5کی عدالت کے جج سلیم خان نے پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم نیاز علی عرف فوجی چانڈیو کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنادیا ۔جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر11کی عدالت کے جج ریحان عبدالہادری کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم عبدالسلام ولد محمد شریف میرانی سکنہ گوٹھ صاحب خان میرانی کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا ہے ۔
پولیس اہلکار /پھانسی