قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی دو ماہ سے بند تنخواہوں کا نوٹس لیا جائے، مراد علی چاچڑ

138

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اپیکا سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ، جنرل سیکرٹری ولی محمد سومرو، ایم اے بھرگڑی، نیاز خاصخیلی، در محمد، سرفراز علی، شاہد سومرو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیب اور ضلعی انتظامیہ قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں ملازمین کی دو ماہ سے بند تنخواہوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں قاسم آباد میونسپل کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد کی واحد تفریحی گاہ رانی باغ کے کروڑوں روپے کے مالیت کے ٹھیکے جاتے ہیں پر یہاں کی انتظامیہ اپنے من مانے کام کرتی ہے خاکروب اور سینیٹری ورکرز پانچ ماہ سے جبکہ دفتر عملہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ نیب فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے۔