راجن پور میں سوتیلے باپ کا کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح

210

راجن پور (آئی این پی ) راجن پور میں سوتیلے باپ نے اپنی کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح کر لیا، شادی کرانے میں لڑکی کی سگی ماں نے بھی سوتیلے باپ کی مدد کی۔چودہ سال کی متاثرہ لڑکی نے تھانا سٹی پولیس کو دیے بیان میں بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھی تب اس کی والدہ کو طلاق ہو گئی اور والدہ نے اشرف سے دوسری شادی کر لی تھی۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ بڑی ہوئی تو اس کے سوتیلے باپ نے27اگست کو زبردستی اس کے ساتھ نکاح کر لیا۔کمسن لڑکی کا الزام ہے کہ سوتیلا باپ شادی سے پہلے اور بعد میں کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کرانے میں اس کی سگی ماں نے بھی سوتیلے باپ کی مدد کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں والدہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو حفاظتی تحویل لے کر میڈیکل کرایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔