ایڈووکیٹ دلدار علی خان پٹھان بدین ضلع کے لیے پیپلز لائر فورم کے صدر منتخب

125

بدین (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی لائر فورم پاکستان کے مرکزی صدر اور معروف قانوندان سردار محمد لطیف کھوسہ نے سندھ میں ضلعی سطح پر پیپلز لائر فورم کے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی لائر فورم پاکستان کے مرکزی صدر سردار محمد لطیف کھوسہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وکیل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے سابق صدر ایڈووکیٹ دلدار علی خان پٹھان کو بدین ضلع کے لیے پیپلز لائر فورم کا صدر، ایڈووکیٹ محمد حسن مشوری کو جنرل سیکرٹری اور نوجوان وکیل رہنما فہیم میمن کو سیکرٹری انفارمیشن پیپلز لائر فورم بدین نامزد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی اور ضلعی قیادت عہدیداروں اور وکلا رہنماؤں نے سینئر وکلا دلدار خان پٹھان، محمد حسن مشوری اور فہیم میمن کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔