بھٹ شاہ، غریبوں کو ملنے والی امداد منظور نظر افراد میں تقسیم

214

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) گائوں والوں کے لیے ملنے والی سولر پلیٹیں، پانی کے نلکے اور غریب خواتین کی سلائی مشین چیئرمین نے اپنوں میں باٹنا شروع کردیں۔ یونین کونسل اجن شاہ کے کرپٹ چیئرمین علی محمد ساریو نے گائوں والوں کے لیے ملنے والی سولر پلیٹیں، پانی کے نلکے اور غریب خواتین کے لیے ملنے والی سلائی مشین اپنوں اور دوستوں میں باٹنا شروع کردیں، غریب اور لاچار خواتین دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور مگر کرپٹ چیئرمین ملنے کو تیار نہیں۔ اس حوالے سے دفتر کے باہر موجود خواتین کا کہنا تھا کہ چیئرمین علاقے کی بااثر شخصیت کے ایما پر ہمیں پریشان کررہا ہے، اب تو چیئرمین نے آفس آنا چھوڑ دیا ہے، دو تین نوکر اپنے اوطاق پر مقرر کر رکھے ہیں جن سے دفتر کا سارا کام کرواتا ہے، جبکہ اپنے گائوں میں آفس بنانے کے بجائے بھٹ شاہ میں سرکاری عمارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، گائوں کے لوگوں اور خواتین نے کرپٹ چیئرمین کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔