بااثر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے  رہے ہیں، انصاف دلایا جائے، متاثرہ افراد

131

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے سحرش نگر کے رہائشی عبدالرسول کلہوڑو اور ان کے والد لال بخش کلہوڑو نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 11 ستمبر کو کلہوڑو برادری کے افرا دجو اسلحہ سے لیس تھے نے انہیں مارا پیٹا اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ برادری کے افراد نے انہیں اپنے گھر بلایا اور کلہاڑی کے وار کرکے ہمیں زخمی کردیا اور اس کا مقدمہ نسیم نگر تھانے میں داخل کرایا، پولیس نے دو ملزمان ندیم اور زاہد کو گرفتار کیا، بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا جو اب ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ ملزمان کو علاقے کے بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے، انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد اور ادیگر سے اپیل کی کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔