ملک کے روشن مستقبل کیلیے وفاق کیساتھ ہیں، ایم کیو ایم حیدرآباد

83

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ )پاکستان (حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ آفس پر حیدر آباد ٹائونز و یوسیز کے ذمے داران کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی، سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی،جوائنٹ آرگنائزرز راشد خان ،عمرالوری،افتخار قائم خانی ،رفیق اجمیری واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی سمیت ایم کیوایم حیدر آباد کے ٹائونز و یوسیز کے ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے ایم کیوایم ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا فخر وشان ہے اور اسکی تقسیم کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کیلیے لاکھوں جانوں کا ںنذرانہ دینے والوں کی نسل تحفظ پاکستان کیلیے اپنے بزروگوں کی روایت کو برقرار رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ چند لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلیے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر افواج پاکستان اور اقوام پاکستان ملک دشمن قوتوں کو نیست ونابودکردیں گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمے داران اور کارکنان ملک کے روشن مستقبل کیلئے وفاق کے ہر اقدام کے ساتھ ہیں اور سندھ میں کوئی طاقت نہیں جو ملک توڑسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمے داران یوسی کی سطح پر عوام میں بااختیار عوام اور روشن پاکستان کے حوالے سے آگہی فراہم کریں ۔
ظفر صدیقی