میرپور خاص،گریڈ 19 کے افسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ تعینات کردیا

168

 

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت نے عدالت عالیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، گریڈ 19 کے افسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ تعینات کردیا۔ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق گریڈ 20 کی پوسٹ پر 19 گریڈ کے افسر کو تعینات نہیں کیا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ڈاکٹر اکرم سلطان کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص کی پوسٹ سے ہٹا دیا تھا۔ حکومت سندھ نے عدالت عظمیٰ کے کم گریڈ کے آفیسر کو اوپر کے گریڈ کی پوسٹ پر تعینات نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن حکومت سندھ نے عدالت عظمیٰکے احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گریڈ 19 کے ڈاکٹر اکرم سلطان کو گریڈ 20 کی پوسٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ تعینات کردیا ہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل حکومت سندھ نے ڈاکٹر اکرم سلطان کو سندھ ہائیکورٹ حیدر آباد بینچ کے حکم پر گریڈ 20 کی پوسٹ ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص کی پوسٹ سے ہٹا دیا تھا۔ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کی پوسٹ پر گریڈ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔