امریکا کی معروف اداکارہ کو رشوت دینے پر جیل ہوگئی

393

امریکا کی ایک عدالت نے نامور اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو کالج میں داخلے کے لیے رشوت دینے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا سرکاری کالج میں ایڈمیشن کے لیے 15ہزار ڈالر رشوت دی تھی۔عدالت نے ملزمہ کے اعتراف پرانہیں 14 روز کے لیے قید کی سزا سنادی جب کہ 30ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا، ملزمہ کو 250 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی انجام دینی ہوگی۔

فیلیسٹی ہفمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فعل پر بے حد شرمندہ ہیں جس پر وہ تمام طلباء ، کالج تنظیم اور سب سے معذرت خواہ ہیں۔