تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں: وزیر خزانہ

203

اسلام آباد:  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاق حکومت ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کیلیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کا ایک موثر طریقہ کار وضع کرے ۔