حقوق کا بھی خیال رکھا ۔ حیدرآباد پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

224

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے دو مختلف واقعات میں 4افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، مسروقہ گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ہٹڑی پولیس نے دو ملزمان ریاض عرف بلو اور پیارو عرف دوست علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل ، موبائل فون اور ایک پستول برآمد کرلیا۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو انہوںنے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ جبکہ ہوسڑی پولیس نے واردات کی نیت سے گھومنے والے دو ملزمان امیر بخش بروہی اور مہر علی چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی۔