گوٹھ جبل چھٹو میں زیر تعمیر پرائمری اسکول  کا کام جلد مکمل کیا جائے، خدا ڈنو چھٹو

131

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے ائر پورٹ روڈ پر واقع گوٹھ جبل چھٹو کے رہائشی خدا ڈنو چھٹو نے گوٹھ میں سرکاری اسکول نہ ہونے کیخلاف پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گوٹھ میں پرائمری اسکول نہ ہونے کے سبب معصوم بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ 2017ء سے اسکول کی تعمیر کے لیے میٹریل آیا ہوا ہے لیکن ابتک اسکول کی عمارت نہیں بنی جبکہ مذکورہ گوٹھ کئی سال سے آباد ہے لیکن ابتک وہاں تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گوٹھ کے مکینوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کر کے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔