ریاست کی رٹ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہوگا، ڈاکٹر رضوان احمد

103

شکارپور (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان نے آل ایس ڈی پی اوز اور آل ایس ایچ اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد چھینی ہوئی موٹرسائیکل، بھینس، موبائیل فون یا گاڑی ہی واپس نہیں ہوگی بلکہ چور اور ڈاکو بھی پکڑا جائے گا ہمیں ہر صورت میں ریاست کی رٹ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہوگا کیوں کہ مجرم کے دل میں قانون کا خوف لازمی ہے پر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں مجرموں سے چھپنے اور ان کے خوف میں زندگی بتانے کی روایات چلتی آئی ہے جس کو بدلنا ہوگا کیوں کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اگر آج ہم نے بدلتے ہوئے حالات میں بہتر حکمت عملی نہ بنائی تو وقت ہماری قدر نہیں کرے گا۔ یہ ہماری ترجیحات پر دارومدار ہے کہ ہم اپنے کردار کا تعین کیسے کرتے ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان نے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ تھانوں کا دورہ کریں، صفائی پر دھیان دیں، رجسٹر کو مانیٹر کریں، پولیس ریڈ کے حوالے سے پلاننگ کریں، ایس ایچ اوز روزانہ رول کال کریں، اشتہاریوں اور مفروروں کیخلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خود روزانہ تھانوں کا دورہ کروں گا، غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔