ٹنڈوالہٰیار، سماجی تنظیم اور الخدمت کے تحت ایک روزہ مفت طبی کیمپ

109

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) حسین سب کا سوشل ویلفیئر آرگنائزشن اور الخدمت اسپتال ٹنڈوالہٰیار کے تعاون سے اکرم کالونی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں چار سو سے زائد مر یضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ حسین سب کا سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور الخدمت اسپتال ٹنڈوالہٰیار کے تعاون سے اکرم کالونی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں نامور ڈاکٹروں سمیت لیڈی ڈاکٹر اور حسین سب کا سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمے داروں اور الخدمت اسپتال ٹنڈوالہٰیار کے ایڈمنسٹریٹر محمد یونس قائم خانی اور متحدہ اتحاد عباسیہ کے تعلقہ صدر محمد عمر عباسی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محمد عمران عباسی، ناصر عباسی، ظہیر عباسی، فیروز خانزادہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعے پر محمد قائمخانی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے کیونکہ آج کل پسماندہ علاقوں میں غریب لوگوں کو علاج معالجے کی کو ئی سہولت نہیں اور صفائی ستھرائی نہ ہو نے کے سبب ان علاقوں میں مختلف بیماریاں جنم لے چکی ہیں اور غریب افراد روٹی میں پورے ہیں، علاج کے لیے رقم نہ ہو نے کے سبب مریض دم توڑ جاتے ہیں۔ کیمپ میں چار سو سے زائد مر یضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔