حادثے میںزخمی بچوںکو امدادفراہم کرنے پرٹریفک اہلکار کوانعام دینے کی ہدایت

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کارساز کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی پر ٹریفک پولیس آفیسر کے خدمت انسانیت کے جذبے اور احسن سلوک کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات دی ہیں کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے جذبے اور خدمات کے اعتراف میںمحکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی اور تعریفی سندو انعام بھی دیا جائے ۔