ٹنڈوآدم پولیس کا امکان پر چھاپا،3 افراد گرفتار

100

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ہائی رسک قرار۔ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، تین افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹنڈو آدم کو ہائی رسک قرار دیے جانے کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم ، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے مختلف علاقوں میں مسافر خانہ، ریسٹ ہائوس، ریلوے اسٹیشن میں تلاشی لی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی ایوب بروہی، ایس ایچ او حاجی اسلم بلو سمیت ماڈل ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپا مار کر تین افراد امید علی مغیری، طاہر قائمخانی اور ندیم مغل کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے تینوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کرایے کے مکان میں رہ رہے تھے اور قانون کے مطابق کرایے کے مکان کے متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔