طاغوت نے مسلمانوںپرعرصہ حیات  تنگ کردیا،شہنشاہ نقوی

96

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک مین منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کے حضرت علیؓ و امام حسینؓ نے ظلم سے نفرت اور مظلوموںسے حمایت کی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کے اللہ نے ظلم نہ کرنے اور ستم سے باز رہنے کی بات کی لہذا ہم سچائی اور خلوص سے کام کریں اور جو کام بھی کریں اللہ کے لئیے کریں،انہوںنے کہا کہ طاغوت نے مسلمانوںپر عرصہ حیات تنگ کررکھاہے،آج کشمیر، فلسطین اور دیگر مقامات پر مظلوموں پر ستم ڈھائے جارہے ہیں جس کے خاتمے کے لیے اقوام عالم کو اقدام کرنا ہوگا، اس سلسلے میں حضرت علیؓ نے مالک اشتر کو جو خط لکھاوہ حکمرانوں کے لیے قابل تقلید ہے، اس سے نظام حکومت میں بہتری ممکن ہے، کربلا والے ہمارے رہبر و رہنما کل بھی تھے،آج بھی ہیں ۔