امام حسین ؓ کی شہادت جبر واستبدادکیخلاف جہاد کا درس دیتی رہے گی،شاہ عبدالحق

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمراں کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی۔ آپؓ نے دین کی حفاظت کیلیے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا۔ انہو ں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے جامع میمن مسجد (پہاڑی والی) شہید ملت روڈ پر محرم الحرام کی محفل سے خطاب میں کہا کہ حضر ت امام حسین ؓنے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی اور رہتی دنیا تک کیلیے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔ضرورت اس امر کی ہے اسوۂ حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظا لم اور باطل قو تو ں کے عزائم کو خاک میں ملا نے کیلیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔نیز جما عت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام محفل محرم الحرام کے اجتماعات سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں علامہ رئیس قادری، جونا گڑھ محلہ نزد محمد ی مسجد بلدیہ میں مولانا اصغر،سولجر بازار میں ڈ اکٹر فرید الدین قادری اور مولانا محی الدین اخترالقادری نے خطاب کیا۔