قوم میں 1965ء والا شہادت کا جذبہ آج بھی ہے،عبدالرحمن سلفی

126

کراچی (پ ر) مولانا عبدالرحمن سلفی امیر جماعت غربا اہل حدیث پاکستان نے پاکستانی عوام کو 6 ستمبر1965ء اور 7 ستمبر 1974ء کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع پاکستانی فوج کے جوانوں نے 1965ء میں اپنے سینوں پر بم باندھ کر کیا تھا اور پلک جھپکتے دشمن کے سینکڑوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ اس وقت جو جذبہ جہاد پاکستانی قوم اور فوج میں تھا، وہ آج بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔شہادت کی موت کو سینے سے لگانے والے پاک فوج کے نوجوانوں نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کیلیے افغانستان، انڈیا اور دیگر سرحدوں پر جو قربانیاں دیں، وہ ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قوت و بہادری کی داستانیں ہمیشہ لکھی جاتی رہیں گی۔ 7 ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جو کارنامہ سر انجام دیا، اس پر ملک کی تمام مذہبی، تعلیمی، رفاہی اور سماجی تنظیمیں ان کی جرأت مندی اور بہادری کو سلام عقیدت پیش کرتی ہیں۔