جامعہ سندھ کے جبری قبضے کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے،ایپکا

218

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کی رہائشی اسکیم ریونیوسٹی جام شورو کی زمین سے سندھ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی دیوار ختم کرائے یونیورسٹی انتظامیہ نے چھ سو ایکٹر کی اراضی پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ اینٹی انکروچمنٹ حیدرآباد کے جج اور ڈی سی جام شورو سندھ یونیورسٹی کے جبری قبضے کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کریں۔ بورڈ آف ریونیو حیدر آباد کے اندر بند یونیو سٹی کے دفتر کوبحال کرائیں یہ مطالبات ایپکا کے صوبائی صدر مراد چاچڑ اور ترجمان شاہد سومرو نے سندھ یونیورسٹی پر احتجاج کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی ریونیو ملازمین کی اسکیم سے فوری طور پر اپنا قبضہ ختم کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔