ہمارے پاس بہترین فوج ہے، بھارت مقابلہ نہیں کرسکتا، جام کمال خان

97

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے بھارت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ہماری افواج اس قابل ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنا کر انہیں نشان عبرت بنا سکے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا حالیہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے بھارت نے تہذیبی جنگ کا آغاز کردیا ہے جسے ہم ختم کریں گے اور فتح حق کی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے پی اے ایف بیس سمنگلی کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس
موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی ،اعلیٰ فوجی ، عسکری قیادت و قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال نے کہا ہے کہ6ستمبر 1965ء ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جام کمال خان نے پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور آلات کا معائنہ کیا ۔
جام کمال