القرآن

253

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(نوح ؑ نے اپنی قوم سے کہا) ’’میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں۔ میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’اے نوح ؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا‘‘۔ نوح ؑ نے دعا کی ’’اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا۔ اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے‘‘۔
(الشعرآء: 114-118)