مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

381

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے، پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گےجبکہ بولنگ کوچ کیلئے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کیلئے انٹرویوز لئے تھے۔ قذافی اسٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس جبکہ ہیڈکوچ کے لیے ڈین جونزاور مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا تھا۔

سابق ویسٹ انڈئین فاسٹ باولر کورٹنی واش اور محسن حسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے پینل کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔