ماتلی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کا انعقاد

129

ماتلی (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم کی اپیل پر ماتلی میں احتجاجی مظاہرہ، شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں آپر آگئی، میونسپل کمیٹی ماتلی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کا انعقاد۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی عبدالرئوف نظامانی کی قیادت میں مقررہ وقت پر میونسل گرائونڈ میں کشمیری بھائیوں کی حمایت میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مقامی ڈی ایس پی خالد نظامانی، مختار کار انور علی ہنگورجہ، چیف میونسپل آفیسر ظفر اقبال مغل سمیت ماتلی کے کریم ڈنو سیال، عبدالسلام نظامانی سمیت دیگر معززین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔