مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

758

مسئلہ کشمیر پر غور کے لیے چئیرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی میں سماعت کے بارے میں ڈیموکریٹ کانگریس مین کاکہناہےکہ بھارت نےکئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور حد یہ کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تک بند کرکے روز مرہ زندگی کو جام کردیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی امور خارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر ردعمل میں کہا کہ امورخارجہ کمیٹی کا اجلاس ہونے کا اعلان بہت بڑی پیشرفت ہے جس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں بہت محنت کی ہے، اس کام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔