میہڑ شہر میں پینے کے پانی کی قلت، شہری دور دراز سے خریدنے پر مجبور

151

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ شہر میں پینے کے پانی کی قلت، شہری دور دراز سے پینے کا پانی خریدنے لگے۔ شہر کے 14 وارڈ میں کتنے ہی سال سے پرانی لائنیں لگانے کے باعث مختلف جگہوں سے ٹوٹ گئیں۔ واٹر سپلائی لائن ٹوٹنے کے باعث میہڑ یو بی ایل بینک روڈ سمیت گاہی مہیسر روڈ، بیٹو روڈ، تہیبا روڈ سمیت مختلف جگہوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے صاف پانی کے دعوے دہرے رہ گئے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے لگایا گیا فلٹر پلانٹ میہڑ کے رہائشیوں کو فائدہ نہیں دے سکا۔ واٹر سپلائی کے پانی کی وارا بندی بٹ محلہ، منظور کالونی، علی شاہ کالونی، عبداللہ کالونی، گاہی مہیسر، کلہوڑو محلے، رامپور محلے میں گندا پانی ملنے کے باعث شہری پیسوں پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ خراب پانی کے استعمال کے باعث متعدد بیماریوں نے جنم لیا ہے۔