میہڑ، دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی، ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج

173

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ شہر کار اسٹاپ پر دو گروہوں میں تصادم، ڈنڈے لگنے سے ٹیکسی ڈرائیور اختر پنہور، اس کا بھائی نبن پنہور اور زاہد چانڈیو سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ کے باعث ٹیکسی اسٹاپ بیٹو روڈ ککول نہر پر موجود لوگ بھاگنے لگے، بعد میں مسلح افراد فرار ہوگئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ پہنچایا گیا، جہاں زخمیوں نے بتایا کہ جوابدار میر کمانگر، منصور کمانگر اور دیگر ہتھیار بندوں نے ہمارے اوپر حملہ کر کے زخمی کیا ہے جبکہ ٹیکسی یونین کے صدر اور دیگر کا حملے کیخلاف احتجاج کرتے جوابداروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شہر کے مصروف چوک پر جھگڑے کے باوجود پولیس نہیں پہنچ سکی۔