گوٹھ جیل چھٹومیں پرائمری اسکول قائم کیا جائے،علاقہ مکین

121

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ائر پورٹ روڈ لطیف آباد کے گوٹھ جبل چھٹو کے رہائشی فدا ڈنو چھٹو نے گوٹھ میں سرکاری اسکول نہ ہونے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گوٹھ میں پرائمری اسکول نہ ہونے کے سبب معصوم بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں 2017ء سے اسکول کی تعمیر کے لیے میٹریل آیا ہوا ہے لیکن ابتک اسکول کی عمارت نہیں بنی جبکہ مذکورہ گوٹھ کئی سال سے آباد ہے لیکن ابتک وہاں تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ گوٹھ کے مکینوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرکے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔