حیدر آباد:بارش کے جمع پانی میں مچھروں کی بہتات

203

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد تعلقہ کے اندر حالیہ بارش کے بعد جگہ جگہ بارش کے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس سے نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ مچھروں نے جینا حرام کردیا ہے۔ میونسپل کمیٹی قاسم آباد فوری طور پر اسپرے کرائے تاکہ ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض سے بچاجاسکے ۔ان خیالات کااظہار نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو نے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوںنے کہاکہ کمشنر حیدرآباد کو درخواست دی ہے کہ قاسم آباد کے اندر جلد از جلد مچھر مار اسپرے کرایاجائے۔ انہوںنے کہاکہ تاحال پانی کھڑا ہے جبکہ کچرا اٹھانے کا کوئی انتظام نہیں ہے نہ ہی خاکروب ہیں جو کہ صفائی ستھرائی کا کام کریں صوبائی حکومت اور میونسپل کمیٹی قاسم آباد نوٹس لے۔