حیدرآباد ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے وکلا برادری کا مظاہرہ

179

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نثار درانی اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی آر انٹر ایڈووکیٹ نے مختصر خطاب میں کہاکہ بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور بے گناہ کشمیری شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وکلا برداری سراپا احتجاج ہے اوراس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ہائی کورٹ پارک اور ڈسٹرکٹ پارک لان میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار اور سیکشن کورٹ بار کے راستوں پر سبز ہلالی پرچم مناسبت سے سبز اور سفید رنگوں کے غباروں کو پھولو کے گلدستوں کی طرح سجایا گیا تھا۔ تقریب میں بریگیڈیئر خورشید‘ سندھ ہائی کے جسٹس صاحبان جسٹس محمد اے خان‘ جسٹس محمد اقبال مہر‘ جسٹس اقبال کلہوڑو‘ جسٹس ارشاد علی شاہ‘ جسٹس امجد علی سہتو‘ ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالغنی سومرو‘ نیب کورٹ کے جج انعام اللہ کلہوڑو‘ ایف آئی کورٹ کے جج سریشن کمار‘ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج عبدالغفور کلہوڑو‘ لیبر کورٹ کے جج منٹھار علی جتوئی‘ بینکنگ کورٹ کے ججز سید بصیر الدین شاہ اور سوریا محبوب‘ سابق پی جی ایاز حسین تنیوایڈووکیٹ‘ اللہ بچایو سومرو‘ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ‘ ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ‘ ممبر سندھ بار کونسل ہائی کورٹ بار حیدرآباد کے صدر نثار درانی‘ سپریم کورٹ بار ایسوسی کے ممبر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر امداد علی ‘ آرانٹر ایڈووکیٹ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔