پاکستان کاسابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو جنیوا بھیجنے کا اعلان

176

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو جنیوا بھیجنے کا اعلان کردیا‘ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ‘ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو اعلیٰ فوجی حکام نے مشرقی سرحد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو ممکنہ بھارتی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو حکومتی کشمیرکمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے‘ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک تھے ، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ پیرکو پارلیمینٹ ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مقصد مسئلہ کشمیر پر یکجہتی پیدا کرنا ہے۔