عید گزرنے کے باوجود شاہراہوں و سڑکوں پر آلائشیں پڑی ہیں، ندیم قاضی

186

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و ڈسٹرکٹ صدر شعیب جعفری و دیگراراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کو پانچ دن گزر گئے لیکن مین شاہراہوں و سڑکوں پر قربانی کی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں، بارش کا گندا پانی بھی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے بدبو کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے اور مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہوگئی جو کھانے پینے کی اشیاء کو خراب کررہی ہیں۔ شہر بھر میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد بخار میں مبتلا ہورہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدر آباد میں ہنگامی طور پر صفائی کروائی جائے اور میئر چیئرمینز نے صحت و صفائی اور آلائشیں اُٹھانے کے انتظامات میں غفلت بھرتی اور وسائل میں غبن کیا جس کی وجہ سے عوام نے تکلیف اُٹھائی۔