میرا گھر خالی کراکے عارف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، مسمات سلمیٰ

170

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 4 کی رہائشی مسمات سلمیٰ بیگم بیوہ حبیب خان نے اپنے گھر پر ناجائز قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میرا گھر واپس دلا کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف کاٹھیا واڑی کو عارضی طور پر رہائش فراہم کی جو کہ اب مجھے پاگل قرار دے کر میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، گھر کی خراب حالت کے پیش نظر اس نے گھر کی مرمت کرائی اور پولیس کی موجودگی میں خالی کاغذ پر مجھ سے انگوٹھے لگوائے اور گھر کے ملبے کے پانچ لاکھ روپے دیے، اب گھر بنانے کے بعد مجھے پاگل قرار دے کر گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر میرا گھر خالی کراکے دھوکے باز عارف کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔