اقوام متحدہ کا 50سال بعد کشمیر پر اجلاس کامیابی ہے، گورنرسندھ

139

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھانہ بولا احمد خان آمد، ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ
انتہائی گھمبیر ہوگیا ہے۔ پچاس سال کے بعد اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر اجلاس کا منعقد ہونا سفارتی کامیابی ہے۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیاہے کہ وہ کسی بھی ایسی حرکت سے باز رہے جس سے ہمارے کشمیری بھائیوں ، بہنوں اور بچوں کو تکلیف پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو کو ختم کیا جائے ، مسئلے کے حل تک پاکستان دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کرتا رہے گا، پاکستانی حکومت و عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کی تمام جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر ایک پیچ پر ہیں۔
گورنر سندھ