صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوج کم کرنیکا حکم دیدیا

168

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں فوج کم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناہے کہ آئندہ سال تک فوجیوں کی تعداد کم کردی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں فوج کم کردیں۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن کلب میں دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں حکم دیا ہے کہ 2020ء میں امریکی صدارتی انتخاب سے پہلے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کردی جائے۔