پیٹرولیم مصنوعات 8.90 روپے مہنگی کرنے کی سمری ارسال

180

اسلام آباد(آن لائن) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات8روپے 90پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ آج وزارت خزانہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق لائٹ ڈیزل 8روپے 90 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے65 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں5 روپے 65 پیسے اضافے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ آج کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔