پریم یونین نے ڈیمانڈ پیش کردیں

192

ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدرحافظ سلمان بٹ کی قیادت میں پریم یونین کے ایک وفد نے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر اور چیف پرسونل آفیسر سفیان ڈوگر سے ملاقات کی اورانہیں ریلوے کی بحالی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو، تبریز عباسی، فیاض احمد شہزاد، قاضی عبدالودود، ڈاکٹر اشتیاق عرفان، طارق نیاز، محمد رمضان باوا اور دیگر مرکزی ذمہ داران موجود تھے۔ سی ای او آفتاب اکبر نے حافظ سلمان بٹ کی تجاویز پر مثبت اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کرنے بھی اعلان کیا۔ پریم یونین کے رہنمائوں شیخ محمدانور، خالد محمود چودھری، راجہ عبدالمناف، محمد ارشد یوسف زئی، رانا محمد شریف، مہر علی ہوتی، دائود الرحمان، ملک بشیر، ظہیر الدین بابر، بائو طاہر، رانا شہباز، محمد رمضان اور دیگر نے ریلوے انتظامیہ کو ریلوے ملازمین کے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے پر مرکزی صدرحافظ سلمان بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ریلوے مزدوروں کے مطالبات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کردیں گے۔ اس موقع پر حافظ سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پریم یونین پاکستان کی ایک رول ماڈل ٹریڈ یونین ہے، پریم یونین پاکستان بھر کی ٹریڈ یونین کے مثبت کردار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے میری قیادت میں پریم یونین عیدالاضحی کے بعد ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنز کے دورے اور ٹرین مارچ کرے گی۔ پاکستان کے میڈیا، سول سوسائٹی، وکلا، صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور ارکان پارلیمنٹ اوردیگر فورمز پرچارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی مظوری کا مقدمہ پیش کرے گی۔