شکارپور، وارہ کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش جاری

165

شکارپور (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز وارہ کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں مل سکی۔ مدیجی کے قریب وارہ کینال میں 24 سالہ نوجوان احسن منگی نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، تلاش کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ مزید خوطہ خور روہڑی سے طلب کیے گئے ہیں۔