شہدادپور،غربت سے تنگ دونوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

171

شہدادپور نمائندہ جسارت ) شہدادپور کے گاؤں میں غربت سے تنگ آکر دو نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں سمس اسپتال منتقل کیا گیا۔شہدادپور ہنگورو روڈ کے رہائشی نوجوان فیض محمد ولد اللہ بچایو نے بیروزگاری سے تنگ آکر گھر میں موجود کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو تشویشناک حالت میں سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا ۔ دریں اثنا شہدادپور کے قریب گاؤں رانو مل کے رہائشی امتیاز ولد لکھاڈنو خاصخیلی نے بھوک سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو تشویشناک حالت میں سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں سے طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔