محکمہ ثقافت سندھ نے کیفے خانہ بدوش سر بمہر کردیا

282

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ نے کیفے خانہ بدوش سر بمہر کردیا۔ مالکان پر42لاکھ کے واجبات ہیں۔سندھ میوزیم حیدرآباد کے ایک حصہ میں سندھ یونیورسٹی کی دو حاضر سروس خواتین پروفیسر ز عرفانہ ملاح او ر سلمیٰ لغاری عرف امر سندھو ایک ہوٹل ، کیفے خانہ بدوش ، چلاتی ہیںانہیں اس کیفے سے معقول آمدنی بھی ہورہی ہے لیکن انہوں نے سندھ میوزیم کو اسکا کرایہ ادا نہیں کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس
حوالے سے سندھ میوزیم انتظامیہ اور کیفے کے مالکان کا تحریری معاہدہ بھی نہیں ہے۔ اس پر محکمہ ثقافت سندھ نے سخت ایکشن لیا ہے اور42لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کیفے سربمہر کردیا ہے۔ اس معاملے پر تاج جویو اور دیگر نے عدالت سے رجوع کرکے حکمِ امتناعی مانگا ہے ۔مقامی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے یکم اگست کو جواب طلب کیا ہے ۔
کیفے خانہ بدوش سربمہر