محمد حسین محنتی کی پروفیسر اسحق منصوری کی عیادت ، صحت یابی کی دعا

269

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے شعبہ تعلیم کے ناظم پروفیسر ڈاکٹر اسحق منصوری کے گھر جاکر عیادت کی،وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے ان کے علاج معالجے کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کی دعا کی۔ یاد رہے کہ پروفیسر اسحق منصوری کچھ دن قبل ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ اس موقع پر ان کے بیٹے محمد طاہر اسحق اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے ۔