جھو ٹے کیس درج کرکے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، حکام انصاف فراہم کریں، گوٹھ وڈھل فقیر

124

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کھپرو کے گوٹھ وڈھل فقیر کے رہائشیوں نے بااثر افراد کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر حسین بخش، حاکم علی اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں علاقے کے بااثر وڈیروں کو ووٹ نہ دینے پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمارے خلاف جھوٹے کیس درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مخالف سیاسی جماعت کے بااثر لوگوں کے کہنے پر علاقہ پولیس نے ہماری زندگی اجیرن بنادی ہے۔ انہوں نے تحفظ اور انصاف کی فراہم کا مطالبہ کیا۔