گوٹھ جبل چھٹو میں سرکاری اسکول نہ ہونے کیخلاف مکینوں کا احتجاج

169

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے گوٹھ جبل چھٹو کے رہائشی خد ا ڈنو چھٹو نے گو ٹھ میں سرکاری اسکول نہ ہونے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گوٹھ سو سے زائد گھروں پر مشتمل ہے اور یہ گو ٹھ 1935ء سے قائم ہے لیکن افسوس کے حکومت سندھ کی جانب سے آج تک گوٹھ میں سرکا ری اسکول کی سہو لت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے گو ٹھ کے بچے تعلیم جیسے زیور سے محر وم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران منتخب نمائندے گوٹھ میں اسکول تعمیر کرنے کا وعدہ کرتے ہیں اور کامیاب ہونے کے بعد گو ٹھ میں آنا اپنی تو ہین سمجھتے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی گو رنمنٹ اسکول دینے کا صرف آسرا دے رہے ہیں اور گو ٹھ کے رہا ئشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اسکول قائم کرکے گو ٹھ کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں لیکن سہو لتیں نہ ہو نے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے ،انہو ںنے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ ہما رے گو ٹھ میں سرکا ری پر ائمر ی اسکول قائم کرکے بچوں کا مستقبل تبا ہ ہو نے سے بچایا جا ئے ۔